امریکی عدالت نے معروف گلوکارہ کارڈی بی کو گارڈ حملے کیس سے بری کردیا۔
امریکی ریاست لاس اینجلس کی عدالت نےامریکی گلوکارہ وریپرکارڈی بی کوخاتون گارڈکیساتھ بدسلوکی کےکیس سے بری کردیا،گلوکارہ پرالزام عائد تھا کہ انہوں نے اپنے نوکیلے ناخنوں سے خاتون کے منہ پر حملہ کیا۔
متاثرہ خاتون نےعدالت میں بیان دیا کہ گلوگارہ کے حملے سے وہ کافی تکلیف سے گزریں،جس پر کارڈی بی نے عدالت میں تسلیم کیا کہ گارڈ سے سخت جھگڑا ہوا، لیکن میں نےاس پر ہاتھ نہیں اُٹھایا۔
خاتون نےگلوکارہ کی ویڈیو بنائی،جس انہوں نےپرائیویسی کے پیش نظر ویڈیو بنانے سے منع کیا لیکن وہ باز نہ آئیں ،اسی پر وہ طیش میں آگئیں اور انکے مابین جھگڑا ہوگیا۔
تاہم عدالت نےخاتون کےلگائے گئےالزام کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئےکیس کو ختم کردیا گیا اور کارڈ بی کو اس کیس سے بری قرار دیدیا۔
اس کے علاوہ عدالت نے خاتون کی جانب سے 24 ملین امریکی ڈالر ہرجانے کے دعوی کو بھی مسترد کردیا۔




















