وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے سابق چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی اور اُن کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کراچی میں ان سے ملاقات کر کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ایم کیو ایم رہنماء فاروق ستار، وفاقی وزیر خالد مگسی اور سینیٹر دنیش کمار نے بھی ملاقات کی اور اُن کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی تدفین آج بلوچستان کے علاقے دالبندین میں آبائی قبرستان میں کی جائے گی






















