امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روسی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کو پریڈ کا مہمان خصوصی بنانے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں طنزکرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا آپ سب مل کر امریکا کے خلاف سازش کرتے ہیں،پیوٹن اورکم جونگ ان کو میری طرف سے گرمجوش نیک خواہشات پہنچادینا۔
مزید کہا صدر شی تسلیم کریں کہ امریکا نے ایک ’بہت ہی غیر دوستانہ غیر ملکی حملہ آور کو شکست دینے میں مدد کی تھی۔






















