نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان قائمقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کو فون کرکے زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور ہزاروں افراد زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے گفتگو میں زلزلے کے دوران جاں بحق افراد کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔
لازمی پڑھیں۔ افغانستان میں شدید زلزلہ، 800 افراد جاں بحق، 2800 سے زائد زخمی
اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے افغان عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
لازمی پڑھیں۔ افغانستان میں زلزلہ، خیبرپختونخوا حکومت کی امدادی سرگرمیوں کی پیشکش
انہوں نے کہا مشکل گھڑی میں افغانستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔






















