مشیر قانون بیرسٹر عقیل نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کےحوالے سے اپنی سمت درست کرنا ہو گی، ہم بحیثیت قوم خلاف ورزی خود کرتے ہیں۔
بیرسٹرعقیل تفصیلات کے مطابق بیرسٹر عقیل کا کہناتھا کہ ہمیں ملک وقوم کے مستقبل کےبارےمیں سوچنا ہوگا، 2022 سےہم نے کچھ سیکھا ہوتا تو اب یہ صورتحال نہیں ہوتی، 2022کے سیلاب کا ہم نے دنیا بھر میں جا کر بتایا، 2010کے سیلاب سے بھی ہم نے کچھ نہیں سیکھا۔






















