امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت نے امریکی اشیا پر اپنے محصولات کو صفر تک کم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
بھارت کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کو یک طرفہ قرار دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا کہ لوگ سمجھتے ہیں بھارت کے ساتھ بہت کم کاروبار ہے لیکن بھارت امریکا کے ساتھ بہت بڑے پیمانے پر کاروبار کرتا ہے۔
بھارت امریکا کو بڑی مقدار میں سامان فروخت کرتا ہے اور امریکا بھارتی مصنوعات کا سب سے بڑا گاہک ہے۔ انہوں نے اب اپنے ٹیرف میں کمی کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن اس میں دیر ہو رہی ہے۔ انہیں ایسا برسوں پہلے کرنا چاہیے تھا۔
امریکی صدرکا کہنا تھاکہ بھارت نے اب تک امریکا پر دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ محصولات لگا رکھے ہیں اور بھارت کے زائد محصولات کی وجہ سے امریکی کمپنیاں بھارت میں اپنی مصنوعات بیچ نہیں پاتیں، یہ مکمل طور پر یک طرفہ تباہی رہی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا کہ بھارت تیل اور فوجی ساز و سامان روس سے خریدتا ہے، بھارت تیل اور فوجی سازو سامان امریکا سے بہت کم خریدتا ہے۔





















