پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نےبالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے سے معافی مانگ لی۔
ایک ویڈیو پیغام میں سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ گزشتہ روز پریس کے دوران کرکٹ اور کوچنگ کے متعلق بات ہو رہی تھی ، جس میں میری زبان پھسل گئی اور میں نے کوئی اور مثال دینی تھی لیکن کوئی اوردیدی۔
Abdur Razzaq’s public apology to Aishwariya Rai after Shahid Afridi urges him!#SamaaTV #Pakistan #ShahidAfridi #AbdurRazzaq #AishwariyaRai #WorldCup23 #Cricket #Cricket23 #ICCCricketWorldCup2023 #ZorKaJor@SAfridiOfficial @Mushy_online @yousaf1788 @umairbashirr @sawerapasha pic.twitter.com/dZksfgJmZZ
— SAMAA TV (@SAMAATV) November 14, 2023
عبدالرزاق نے کہا کہ پریس کانفرنس میں میرے منہ سے ایشوریہ جی کا نام نکل گیا، جس پر میں ان سے معافی مانگتاہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق کرکٹر عبدالرزاق کابالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے سے متعلق دیا گیا کمنٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیاتھا۔
بابر اعظم @babarazam258
— ZAHID GHAFFAR (@zahidghaffar) November 13, 2023
کی کپتانی کو مخاطب کرتے ہوئے چیمپیئن آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ جب نیتیں ہی صاف نہیں تو نتیجہ کیسے اچھا آسکتا ہے۔۔عبدالرزاق نے بڑی مثال بھی دی ۔@TheRealPCBMedia pic.twitter.com/YoSx44DQjv
پریس کانفرنس میں انہوں نے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جب نیتیں ہی صاف نہیں تو نتیجہ کیسے اچھا آسکتا ہے۔
سابق کرکٹرعبدالرزاق نے مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہماری سوچ ایشوریہ رائے سے شادی کرکے اور اُس سے نیک پرہیزگار بچہ پیدا کرنے کی ہو تو یہ کبھی نہیں ہوسکتا،آپ کو پہلے اپنی نیت ٹھیک کرنی ہوگی۔