محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے سیلابی پانی میں پھنسے 6 شیروں کو ریسکیو کرلیا۔
محکمہ تحفظ جنگلی حیات نےراوی کنارے واقع فارم ہاؤس پر کارروائی کی ہے،کارروائی میں 6 شیروں کو ریسکیوکیاگیا،طوفانی بارش اورپانی کے دباؤ کےباوجووائلڈ لاٸف رینجرز نےجانفشانی سے فرائض انجام دیے۔
ترجمان محکمہ تحفظ جنگلی حیات کےمطابق آپریشن میں چارکشتیاں اورویٹنری ڈاکٹرزنےحصہ لیا،سینٸر وزیرمریم اورنگزیب نے سیلابی پانی میں پھنسےشیروں کو بحفاظت نکالنے پروائلڈ لائف رینجرز کو شاباش دی۔
سینٸروزیرپنجاب مریم اورنگزیب نےکہا جنگلی حیات کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،کسی جاندارکومشکل میں اکیلا نہیں چھوڑاجائےگا،وائلڈ لائف رینجرزاوروائلڈ لائف ریسکیوفورس قوم کا فخر ہیں۔






















