اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست میں وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں نیا بننےوالا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے معاملہ لارجر بینچ کو بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی ۔ کہا کہ یہ کیس سنگل بینچ نہیں بلکہ لارجر بینچ ہی سنے گا۔
درخواست گزار فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق نے کہا یہ معاملہ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے ۔ اس پر جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے روسٹر کے حوالے سے میرا واضح فیصلہ موجود ہے۔ میری رائے میں چیف جسٹس ہی ماسٹر آف روسٹر ہیں ۔ اس کے برعکس رائے بھی سامنے آئی ۔ اسی تضاد کے باعث معاملہ لارجر بینچ کو بھیجا جا رہا ہے ۔ اب لارجر بینچ ہی طے کرے گا کہ ماسٹر آف روسٹر کون ہے۔





















