کراچی سمیت سندھ کے 25 اضلاع میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع ہوگی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق مہم کےدوران نوے لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جائےگی،70 ہزار سےزائد فرنٹ لائن ورکرز انسداد پولیومہم میں حصہ لیں گے،مہم کےدوران 21 ہزار سے زائد پولیس اہلکار پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
رواں سال ملک بھرمیں تئیس جبکہ سندھ میں 6 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،بدین کے 2، ٹھٹہ، لاڑکانہ، قمبر اور عمرکوٹ میں ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا۔






















