چین کے شہرتیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس جاری ہے،اجلاس سے خطاب میں چینی صدر شی چن پنگ نےکہا طاقت کی سیاست کی دوٹوک مخالفت جاری رکھی جائےگی،اتحاد کے فروغ اور محاذ آرائی کےخاتمے کا اصول اپنانا چاہیے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں خطاب کےدوران چینی صدرشی چن پنگ نےکہا ہمیں اتحاد کے فروغ اورمحاذ آرائی کےخاتمےکا اصول اپنانا چاہیے،خطےمیں مشترکہ سیکیورٹی کا نظام تعمیر کریں گے، ایس سی اوممالک توانائی کے وافر وسائل اوربڑی منڈیوں کےحامل ہیں،چین توانائی اورڈیجیٹل معیشت میں تعاون کےپلیٹ فارمزقائم کرے گا۔
چینی صدرشی چن پنگ نےکہاشنگھائی تعاون تنظیم کےرکن ممالک کو10ارب یوآن قرض فراہم کریں گے، آئندہ3سال میں انٹربینک کنسورشیم کواضافی10ارب یوآن قرض دیں گے
وسائل میں اضافے کیلئےاستعدادکارمیں اضافہ ضروری ہے،مشترکہ خوشحال مستقبل کیلئے تجارتی اور مواصلاتی روابط بڑھانا ہوں گے،رواں سال ایس سی او ممالک کو2 ارب یوآن کی گرانٹ دینے کا بھی ارادہ رکھتےہیں،ایس سی اوپی ایچ ڈی پروگرام کا آغاز اور موجودہ وظائف کی تعدادکودُگنا کریں گے۔
مزیدکہا رکن ملکوں کےدرمیان سائنس وٹیکنالوجی میں تعاون وقت کی ضرورت ہے،ایس سی او باہمی اعتماد اورباہمی مفادکےاصولوں کےتحت آگے بڑھ رہی ہے، ایس سی اوملکوں کےدرمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینےکی بہت گنجائش ہے۔





















