سابق وزیر ڈاکٹر امجد نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
مختلف سیاسی رہنمائوں کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق وزیر ڈاکٹر امجد نے پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
سابق وزیر ڈاکٹر امجد نے سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین و صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا،ملاقات جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئی ،اس موقع پر سینئر رہنما آئی پی پی غلام سرور خان اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔
جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے ڈاکٹر امجد کو پارٹی مفلر پہنا کر انکا خیر مقدم کیا،ڈاکٹر امجد نے جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔