بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے کرکٹ ایڈمنسٹریشن میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال آئندہ ہونے والے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تمیم اقبال نے بی سی بی کے انتخابی طریقہ کار کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور امکان ہے کہ وہ آئندہ ہفتے تک اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیں گے۔
لازمی پڑھیں ۔ تمیم اقبال نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
یاد رہے کہ تمیم اقبال نے رواں سال جنوری میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، وہ کچھ عرصہ قبل دل کی تکلیف کے باعث کھیل سے دور رہے، تاہم مختصر مدت کے لیے کرکٹ میں واپسی بھی کی۔
لازمی پڑھیں۔ بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کی حالت بہتر، ڈاکٹرز نے مزید 24 گھنٹے اہم قرار دے دیے
رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ تمیم اقبال کا شمار بنگلادیش کے کامیاب ترین اوپنرز میں ہوتا ہے اور اب ان کا کرکٹ ایڈمنسٹریشن میں آنا بنگلادیشی کرکٹ کے مستقبل پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔






















