راولپنڈی کی احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈسکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کےجسمانی ریمانڈکی درخواست مستردکردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ 190ملین پاؤنڈاسکینڈل کیس میں احتساب عدالت نےنیب کی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔
یہ بھی پرھیں :۔190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، بشریٰ بی بی کا اسٹیٹس گواہ سے ملزمہ میں تبدیل
لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب کی درخواست پر احتساب عدالت کےجج محمدبشیرنےفیصلہ سنایاہے، جس میں احتساب عدالت سے 10روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعاکی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
یہ بھی پرھیں :۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس میں عمران خان کاجیل ٹرائل روکنے کا حکم
اس کے علاوہ 11 نومبر کو اس کیس میں قومی احتساب بیورو کی تحقیقات اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں۔نیب نے شواہد کی بنیاد پرچیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا اسٹیٹس گواہ سے ملزمہ میں تبدیل کردیا تھا۔
واضح رہے کہ آج 14 نومبر 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔