وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر تیانجن پہنچ گئے جہاں انہیں چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی سی پی سی کمیٹی کی وزیر نے خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر تیانجن میونسپل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین، پارٹی سیکریٹری اور دونوں ملکوں کے سفیر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم 31 اگست اور یکم ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے جبکہ بیجنگ میں وہ چینی عوامی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے اہم دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔




















