سندھ کے علاقے کنگری میں کشتی ڈوب گئی، مقامی افراد نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تمام 6 افراد کو بچالیا۔
رپورٹ کے مطابق سندھ میں کنگری کے علاقے کھرل آباد میں نقل مکانی کرنیوالے خاندان کی کشتی ڈوب گئی، کشتی میں 6 افراد، 3 موٹر سائیکلیں اور قیمتی سامان تھا۔
مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام 6 افراد کو بچالیا تاہم سامان ڈوب گیا۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب کے خدشے کے باعث ایک ہی گاؤں کے 6 افراد نقل مکانی کررہے تھے۔





















