ملتان میں قانون کا محافظ بھڑیا بن گیا پولیس اہلکار کی ساتھیوں سمیت خاتون سے 17 روز تک مبینہ اجتماعی زیادتی سی پی او نے اہلکار اکبر شاہین کو معطل کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق سابقہ شوہر سے انصاف دلوانے کا جھانسہ دیکر تھانہ سیتل ماڑی کے اے ایس آئی اور دو ساتھی صائمہ مہک نامی خاتون کو 17 روز تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتے رہے خاتون انصاف کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے ۔
دلاور اے ڈی اور اکبر شاہین نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے 17 دن مجھے مکان میں رکھا مشکل سے نکلی اور 15 پر کال کی پولیس اکبر شاہین کو بچانے میں لگی ہے ۔
افسوس ناک واقع پر سی پی او ملتان نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی اکبر شاہین کو معطل کر دیا ایس ایس پی آپریشنز محمد عمران کو وقوعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ایس ایس پی آپریشن عمران نےصائمہ مہک کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تھا رات ہی انکوائری کے آرڈر چارج شیٹ کر دئیے تھے اے ایس آئی کو معطل کر کے کولوز ٹو لائین کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ اور ثبوتوں کی روشنی میں ملزمان کے خلاف سخت کار روائی عمل میں لائی جائے گی ۔