یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔
لاہور سیشن کورٹ میں یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج نےعروب جتوئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،ملزمہ عروب جتوئی اپنے وکیل چوہدرى عثمان علی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
ملزمہ کی جانب سےدائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ این سی سی اے نے انکوائری نوٹس بھجوایا ہے،ڈر ہے گرفتار کرلیاجائے گا،شامل تفتیش ہونے کے لیے تیارہیں عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے،عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی،عدالت نے این سی سی آئی اے گرفتاری سے بھی روک دیا۔
دوسری جانب نیشنل سائبرکرائم ایجنسی میں سعد الرحمان عرف ڈکی کیخلاف منی لانڈرنگ کی باقاعدہ تحقیقات آغازکردیا،سعد الرحمان عرف ڈکی پہلےہی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ریمانڈ پرہیں،نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے 4 سوشل میڈیا انفلونسرز کو بھی طلب کر رکھا ہے۔






















