تین ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز میں فاتحانہ آغاز کردیا۔
پاکستان نے تین ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔183 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث روف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور سفیان مقیم نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 182 رنز اسکور کیے۔ کپتان سلمان آغا نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔
دیگر بلے بازوں میں محمد نواز اور صاحبزادہ فرحان نے 21، 21 جبکہ فخر زمان نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔





















