ترجمان این ڈی ایم اے نے کہاہے کہ نشیبی دریائے سندھ میں بھی شدید سیلابی صورتحال کا خطرہ پیدا ہو گیاہے ، 3 سے 4 ستمبر کے دوران 9 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک کے ریلے پنجند ہیڈورکس سے گزریں گے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بند توڑ کے بہاؤ کا رخ بدلنے کی صورت میں 8 لاکھ 25 ہزار سے 9 لاکھ کیوسک کے ریلے متوقع ہیں جبکہ گڈوبیراج پر 5 سے 6 ستمبر کےدوران 8لاکھ سے 11 لاکھ کیوسک بہاؤ متوقع ہے ۔
بند توڑ کر پانی کارخ موڑنے پر بہاؤ کمی کے ساتھ 7 لاکھ 50ہزار سے 9 لاکھ کیوسک ہو جائے گا ، مجموعی بہاؤ 12 لاکھ کیوسک انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا کرے گا ، سکھر بیراج میں 6 تا 7ستمبر کے دوران 8 لاکھ سے 11 لاکھ کیوسک کا بہاؤ متوقع ہے ، کوٹری بیراج میں 8 تا 9 ستمبر کے دوران 8 لاکھ سے 10 لاکھ کیوسک بہاؤ متوقع ہے ، 12 تا 13 ستمبر دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں شدید اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے ۔






















