لاہور کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش سے حبس کا زورٹوٹ گیا۔
لاہور میں مون سون کے نویں اسپیل کا آغازہوگیا،شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔گلبرگ،ماڈل ٹاون،گارڈن ٹاون میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
این ڈی ایم اے نے آج سےپنجاب بھرمیں نویں مون سون اسپیل کا الرٹ جاری کررکھا ہے،لاہور،گوجرانوالہ اور نارووال میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی۔
بارشوں سےدریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے،دوسری جانب کشمیر اورگلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا اندیشہ ہے۔






















