دریائے سندھ کے اطراف رہنے والوں کو گھر خالی کرنے کی وارننگ دیدی گئی،بھارت کی طرف چھوڑے جانیوالے سیلابی ریلے سمیت پنجاب بھر کے تمام دریاوں کے سیلابی ریلے آئندہ کچھ روز میں روجھان میں جمع ہونگے۔
روجھان کےنیشبی علاقوں کے میکن دریائےسندھ کی سیلابی تباہی سے سنبھلےنہ تھےکہ ایک بارپھر بڑا سیلابی ریلہ روجھان کی طرف بڑھ رہا ہے،پانچوں دریاوں کے سیلابی ریلے سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے حکمت عملی تیارکرلی،روجھان کے تمام نشیبی علاقےخالی کرانےکی ہدایت کر دی۔
سیلاب متاثرین کے لیےخیمہ بستیاں تیار،دریائے سندھ کےعلاقوں کے مکینوں کو فوری نیشبی علاقے خالی کرنے کے لیے پنجاب پولیس اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے اعلانات کیےجارہے ہیں۔
دریائےسندھ روجھان میں بڑےسیلابی ریلے سےنمٹنے کے لیےپنجاب حکومت ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہو گئی،رکن صوبائی اسمبلی خضرمزاری کمشنرڈیرہ غازی ڈپٹی کمشنر راجن پور اسسٹنٹ کمشنر مسلسل سیلابی علاقوں کا دور کررہے ہیں۔






















