پاک فوج کاسیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ اور ہیڈ خانکی میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،پنجاب کےسیلابی علاقوں میں پاک فوج کےدستےریسکیواورریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔
پاک فوج کےجوان متاثرین کوہیلی کاپٹر،کشتیوں کے ذریعےمحفوظ مقامات پرمنتقل کر رہےہیں،جوانوں نے گوجرانوالہ اورہیڈخانکی میں بھی متاثرین سیلاب کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا،سیالکوٹ اور نارووال میں بھی سیلاب میں گھرے افراد کی محفوظ مقامات پرمنتقلی جاری ہے،ریسکیو کیے جانے والے افراد میں بزرگ شہری، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
پاک فوج نےسول انتظامیہ کےساتھ ملکرریسکیواینڈریلیف کیمپس بھی قائم کیے ہیں،ریلیف کیمپس میں پاک فوج نےسیلاب متاثرین کی طبی امدادکےانتظامات بھی کیےگئےہیں،متاثرین سیلاب کی جانب سے پاک فوج کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہاجارہا ہے،مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔






















