اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال دوہزار چوبیس،پچیس میں اسٹیٹ بینک نےڈھائی ہزارارب روپےکاخالص منافع کمایا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنےسالانہ مالی گوشوارے جاری کردیئے سالانہ گوشواروں کے مطابق اکاؤنٹنگ فریم ورک کےبعد دوہزار چار سو اڑتالیس ارب روپےکا فاضل منافع حکومت کوجمع کرادیا ہے ۔
سالانہ مالی گوشواروں کیساتھ آڈیٹرزکی رپورٹ بھی حکومت کوپیش کردی ۔ اسٹیٹ بینک ایکٹ کےتحت مالی گوشوارے اورآڈیٹرزکی رپورٹ پارلیمنٹ کوبھی دی گئی ہے۔






















