لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی آئی اے نجکاری کیخلاف دائر درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ۔
عدالت عالیہ نے قومی ایئرلائن سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ تین جولائی کو سنایا تھا ۔ جسٹس جواد حسن کے جاری کئے گئے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل قانون کے مطابق ہے، نجکاری کمیشن آرڈیننس کی دفعات 23 اور 24 کےمطابق خلاف ورزی نہیں ہوئی، درخواستگزارنےنجکاری عمل میں بےضابطگیوں اورغیرشفافیت کا الزام عائد کیا تھا، فیصلے کے مطابق نجکاری عمل آئین کےآرٹیکل 173 اور آرڈیننس دو ہزار کےمطابق مکمل ہوا ہے، نجکاری کمیشن نے اپنے فرائض قانون کے مطابق انجام دیئےہیں، عدلیہ معاشی پالیسی میں مداخلت نہیں کرسکتی، عدالت نے دیکھنا ہے نجکاری کا عمل شفاف اورآئینی تقاضوں کےمطابق ہو۔ پی آئی اے نجکاری منصفانہ، شفاف اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہے ۔






















