لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز میں چھٹیاں دے دی گئیں، ڈائریکٹر کالجز نے سولہ کالجز بند کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کالجز نے 29 اور 30 اگست کو متاثرہ علاقوں کے 16 کالجز کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، مراسلے میں کہا گیاہے کہ شاہدرہ، چوہنگ، بند روڈ ، شرقپورشریف، فیروزوالہ، خانقہ ڈوگراں اور نارنگ منڈی کے کالجز بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فیض آباد اور سید والا کے کالجز میں 2 روز چھٹی کا اعلان کر دیا گیاہے ، قصور کےعلاقے کنگن پور میں بھی کالجز بند رہیں گے ، تمام کالجز کی بجلی بھی فوری بند کردی جائے۔






















