فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرست ہونے کے باوجود بھارت میں دیوالی کے موقع پر عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں
12 نومبر کو دیوالی کے موقع پر بھارت بھر میں پٹاخوں سے فضا شدید آلودہ ہے، دیوالی کے موقع پر رہائشیوں کی جان شدید خطرات کا شکار ہے۔
بلومبرگ کے مطابق بھارت پوری دنیا میں فضائی آلودگی میں سرفہرست جبکہ دہلی فضائی آلودگی میں دنیا کا سب سے آلودہ اور گندا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
اسی حوالے سےرائیٹرزکا کہنا ہےکہ فضائی آلودگی کے باعث دہلی میں تعلیمی اداروں کو بندکیےایک ماہ سے زائد عرصہ گزرگیا،دہلی میں پچھلے پچھلے 40 روز سے فضائی آلودگی مزید تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
ہندوستان میں سپریم کورٹ نے پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی لیکن پورے ملک میں قانون کی پاسداری نہ کی گئی ،بھارتی عوام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئی، ممنوعہ کیمیکل والے پٹاخوں کا استعمال کیا۔فیصلے کی خلاف ورزی میں بی جے پی اور انکے اہلکار سرفہرست ہیں۔
بھارت کی فضائی آلودگی نے ہمسائے ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں پاکستان سر فہرست ہے،شدید آلودہ فضا کا اثر لاہور پر بھی ہے،فضائی آلودگی کے باعث لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔