لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 30 روپے کی خاطر 2 بھائیوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگئے۔
سی سی ڈی چوہنگ کےمطابق گرفتارملزمان کو رائیونڈ نشاندہی کے لیئےلیجایا جا رہا تھا راستے میں زیر حراست ملزمان کے ساتھی توقیر نےدیگر ساتھیوں کےہمراہ ملزمان کو چھڑوانے کے لیے پولیس پر حملہ کر دیا ۔
ساتھیوں کی فائرنگ سے زیرحراست ملزم اویس اورشہزاد ہلاک ہوگئےجبکہ توقیر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگیاجس کی تلاش جاری ہے،ہلاک ملزمان نےچند روزقبل 30 روپے کے تنازعہ پر دو سگےبھائیوں کو تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔
چند روز قبل لاہور کےعلاقے رائیونڈ میں تیس روپے پر لڑائی جھگڑے کے دوران دو بھائیوں کو تشدد کر کے جان سےمارنے والے ملزمان میں سے دوملزمان کو پولیس نےگرفتار کر کے سی سی ڈی کے حوالے کیا تھا ۔






















