پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان اور ان کے شوہر منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔
منیب بٹ نے 27 اگست کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس خوشخبری کا اعلان کیا کہ ان کے ہاں ایک ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔
منیب کے مطابق بچی کی پیدائش 26 اگست کو ہوئی اور جوڑے نے اس کا نام 'نیمل منیب' رکھا ہے۔

ان کی اس انسٹا اسٹوری کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ ایمن اور منیب کی پہلی بیٹی امل کی پیدائش 2019 میں جبکہ دوسری بیٹی مرال کی پیدائش 2023 میں ہوئی تھی۔






















