گوجرانوالہ کے علاقے وڈالہ چیمہ میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی جس میں 65 سالہ بزرگ محمد اسلم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بزرگ نے اپنی زندگی بچانے کی کوشش میں قریب ہی ایک درخت کو مضبوطی سے پکڑا لیکن بدقسمتی سے ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے ہی وہ تیز بہاؤ میں بہہ گئے اور جاں بحق ہو گئے۔
مقامی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے محمد اسلم کی لاش کو ریلے سے نکال لیا۔
حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ندیوں، نالوں اور سیلابی پانی سے دور رہیں۔



















