امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے قریبی دوست فٹ بالر ٹریوس کیلسی سے منگنی کرلی۔
گلوگارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے منگنی کا اعلان کیا،پوسٹ میں ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
پوسٹ میں گلوکارہ نےمنگنی کی انگوٹھی کیساتھ دیگر رومانوی تصاویر شیئر کیں، خوبصورت ہیرے کی انگوٹھی کی قیمت ایک ملین ڈالر کے قریب بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور کیلسی گزشتہ دو سالوں سے ایک ساتھ ہیں،وہ اکثر تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔






















