ہری پور حالیہ بارشوں اور شمالی علاقہ جات سے سیلابی ریلوں کی امد کی وجہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطع بلند ہوگئی ہے۔
ہری پور تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطع 1549.59 فٹ ہے ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1550 فٹ ہے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز اج رات ھنگامی طور پر دو بجے کھول دیے جائیں گئے تربیلہ ڈیم میں پانی کی امد215000 کیوسک ہے۔
سپیل وے کھولے جانے کے بعد ڈیم سے پانی کا اخراج 250000 کیوسک ہو گا دریائے سندھ اور اس سے منسلک ندی نالوں میں نچلے درجے کے سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ڈی سی ہری پور کا کہنا ہے کہ عوام دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں، ماہی گیر اور مویشی پال افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ،بچوں کو ندی نالوں کے قریب جانے سے روکیں، والدین کو ہدایت جاری کی۔ سیاح اور مقامی افراد ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں ،پولیس اور تمام ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔






















