انجنئیر محمد علی مرزا پر ویڈیو میں گستاخانہ الفاظ استعمال کرنے پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے ایک حمیر علی قادری کی درخواست پر انجینئر مرزا محمد علی کے خلاف توہین مذہب (295-C) اور الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 24 اگست 2025 کو سوشل میڈیا پر ملزم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں اس نے حضور نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں نہایت گستاخانہ الفاظ کہے۔یہ الفاظ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید مجروح کرنے کا باعث بنے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق انجنئیر محمد علی مرزا نے ویڈیو میں گستاخانہ الفاظ استعمال کیے۔حمیر علی قادری کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں 295c کی دفعہ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ انجنئیر محمد علی مرزا کو گزشتہ رات تھری ایم پی او کے تحت پنجاب پولیس نے گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا تھا۔






















