خیبرپختونخوا کے شہر ڈگر کے علاقے گوکند غور درہ میں گاڑی 300 فٹ گہرائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 4 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق بونیر میں انتہائی افسوسناک حادثہ ڈاٹسن گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے ۔ زخمی ہونے والے 4 افراد کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔






















