ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے سیلاب کی وارننگ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت نے 24 اگست کو سیلاب کی وارننگ دی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے معلومات انڈس واٹر کمیشن کے ذریعے نہیں بلکہ سفارتی ذرائع سے دی ، بھارت سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں کی مکمل تعمیل کرنے کا پابند ہے، بھارت کا یکطرفہ معاہدے کو التوا میں رکھنے کا اعلان بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے ، بھارت کے اس اقدام سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام پر منفی نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔






















