سوئی ناردرن گیس کمپنی نے291 روپےفی ایم ایم بی ٹی یواضافہ مانگ لیا۔
اوگرا نے قیمت میں اضافے کے لئےعوامی سماعت لاہور سوئی گیس ہیڈ افس میں کی۔ جس میں سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام اور صارفین نے اپنا اپنا موقف پیش کیا۔چئیرمین اوگرا مسرور احمد خان نے کہا گیس کی قیمتوں میں صارفین کوریلیف دینے کےلئے سوئی گیس کمپنیوں کا بینچ مارک سخت کیاہے۔
سوئِی ناردرن گیس کمپنی کے بینج مارک سے 84ارب روپے اورسوئی سدرن گیس کمپنی کی 57 ارب روپےکی کٹوتی کی۔انہوں نےکہا دونوں گیس کمپنیوں کےمالی خسارے کوبھی دیکھنا ہے،دوران سماعت سی این جی اور ٹیکسٹائل سمیت دیگرانڈسٹریل صارفین نےاضافے کی شدید مخالفت کی۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث پراچہ کا کہنا تھا سوئی ناردرن اپنے اخراجات کم کرےسارا بوجھ صارفین پرڈالا جا رہا،سوئی ناردرن نے پہلے 271 روپے اضاف مانگا تھا اب 20 روپے اور بڑھا دیئے۔
چئیرمین اوگرامسروراحمد خان کا کہنا ہےکہ ٹیرف بڑھانا مجبوری ہے،فیصلہ کمپنیوں اورصارفین دونوں کے مفاد کوسامنے رکھ کر کیا جائےگا۔





















