روس کے انتہائی دور دراز مشرقی جزائر کریل میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کی گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ پیر کو 6 بجکر 48 منٹ پر روس کے مشرق بعید میں واقع کریل جزائرکے مشرقی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔
خیال رہے کہ 21 اگست کو روس کے مشرقی ساحل پر واقع کمچاٹکا جزیرہ کے قریب جمعرات کے روز 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق روسی اکیڈمی آف سائنسز کے جیو فزیکل سروس کی کمچاٹکا برانچ نے رپورٹ دی کہ زلزلے کا مرکز زیر زمین 50.4 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور اس کا مقام پیٹروپاولووسک-کمچاٹسکی شہر سے 208 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔
یاد رہے کہ 30 جولائی کو اسی علاقے میں ریکٹر اسکیل پر 8.8 شدت کا ایک انتہائی طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جسے کمچاٹکا میں زلزلہ پیما تاریخ کا سب سے شدید زلزلہ قرار دیا گیا تھا۔




















