گجرات میں مسافر بس کی چھت پر بیٹھے دو لڑکے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو کےمطابق درخت کی شاخ سےٹکراکردونوں لڑکےبس سےنیچےگرگئے،پیچھےسے آنے والےڈمپر نےدونوں بچوں کوکچل دیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق لڑکوں کی عمریں14اور15سال کےدرمیان تھیں،لڑکےگاڑی کی چھت پر سوارتھے،حادثہ کھوکھاسٹاپ گجرات روڑ پرپیش آیا۔






















