نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے سرکاری دورہ بنگلادیش کے دوران ڈھاکا میں بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس سے ملاقات کرکے دورے کے بہترین انتظامات اور پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔
Deputy Prime Minister and Foreign Minister , Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, called on H. E. Professor Muhammad Yunus @ChiefAdviserGoB, Chief Adviser of Bangladesh in Dhaka, today. The discussion covered revival of old connections between the two countries, promoting… pic.twitter.com/2pR6G5q2MO
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) August 24, 2025
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، برادر ممالک کے درمیان پرانے روابط کی بحالی، نوجوانوں کے درمیان روابط کے فروغ اور تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی۔
خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے چیف ایڈوائزر کو ڈھاکا میں اپنی مصروفیات اور دورے کے نتائج سے بھی آگاہ کیا۔
لازمی پڑھیں۔ پاک بنگلہ دیش تعلقات میں اہم پیشرفت، تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم
بعد ازاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات، سیاسی و اقتصادی تعاون، عوامی روابط اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
اسحاق ڈار نے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے بیگم خالدہ ضیاء کی صحت و عافیت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔






















