پاک فوج اور پاکستان ایئرفورس کے بعد پاک بحریہ کے حوالے سے بھارتی میڈیا کاجھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا۔
بھارتی میڈیا نے جنگ کے بعد پاکستان نیوی کے آپریشنز کراچی سے ایران منتقل کرنے کا دعویٰ کیاتھا تاہم فیک نیوزواچ ڈاگ نے بھاری نقصان کےجھوٹے پراپیگنڈے کوبے نقاب کردیا۔
رپورٹ کےمطابق بھارت کی جانب سے "کراچی ریٹریٹ" کا دعویٰ محض ایک پراپیگنڈہ ہے،کوئی ثبوت فراہم نہیں کئے جاسکے۔ بھارتی میڈیا پاک نیوی کےآپریشن منتقلی کے شواہد پیش کرنےمیں ناکام رہا۔
فیک نیوزواچ ڈاگ کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان نیوی مخالف رپورٹنگ میں نیوی اثاثہ جات کی تفصیلات تک فراہم نہیں کی گئیں، دوران رپورٹنگ صرف آپریشنز کو کراچی سے ایران منتقل کرنے کا راگ الاپا گیا، بیانیہ کی دوڑ میں سٹیٹ سپانسرڈ بھارتی سینما انڈسٹری بھی پیچھے نہ رہی۔
رپورٹ کے مطابق فلموں کے ذریعے جنگ کے دوران بھارتی برتری اجاگر کرنے کی ناکام کوشش جاری رہی، پاکستان مخالف بیانیہ کی دوڑ میں اہم اداکاروں کی بھی خدمات حاصل کی گئیں۔
فیک نیوزواچ ڈاگ کے مطابق جعلی خبروں سے بھارتی میڈیا کی عوام میں کریڈیبلیٹی زیروہوچکی، بھارتی حکومت نے ریاستی جھوٹ ایکسپوزکرنےپرلاکھوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیئے، حکومت مخالف مواد کو ریاست مخالف مواد قراردیکراکاؤنٹس بند کرنا غیرآئینی ہے۔ عالمی اداروں کو بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے۔






















