محکمہ موسمیات نے مون سون کے آٹھویں سپیل میں خیبر پختونخوا کے بالائی اور وسطی اضلاع میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوات ،اپر ولوئر دیر ،ایبٹ آباد ،مانسہرہ ،بونیر ،شانگلہ ،چترال سمیت بالائی اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان جس سے ندی نالوں میں طغیانی اور اچانک سیلابی ریلوں کا امکان ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی ہیں ۔پشاورَنوشہرہ اور مردان میں اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے ۔
پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریزاور متاثرہ اضلاع کے عوام کو دریاؤں، ندی نالوں اور پہاڑی چشموں کے قریب قیام نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔محکمہ موسمیات پہلے ہی خیبر پختونخوا مین مون سون کے آٹھویں سپیل کا انتباہ بھی جاری کرچکا ہے ۔





















