لاہورہائیکورٹ نےسابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی احمد چٹھہ کی نااہلی کیخلاف درخواستوں کو مسترد کر دیا۔جسٹس خالد اسحاق نےدس صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیں، ریمارکس دیے کہ ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار سزا یافتہ اور اشتہاری ہے۔ جب تک درخواست گزار گرفتاری نہیں دیتا درخواست کی پذیرائی نہیں کی جاسکتی۔ درخواست گزار پہلےسرنڈر کرے۔ درخواست گزار احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ نے ای سی پی کی جانب سے نااہلی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کررکھاتھا۔ احمد خان بھچر نے میانوالی کے حلقے کا انتخابی شیڈول روکنے کی بھی استدعا کی تھی۔





















