کمسنوں کو اپنے دوست سے جنسی تعلق کیلئے بھرتی کرنے کے جرم میں قید بھگتنی والی خاتون گزلین میکسویل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کلین چٹ دیدی۔
امریکی محکمہ انصاف کو 9گھنٹے طویل دیےگئے انٹرویو میں میکسویل نےاپنے بدنام زمانہ دوست جیفری ایپسٹین کی جیل میں مبینہ خودکشی کوقتل قراردیا،کہاڈونلڈ ٹرمپ کو خاتون کےساتھ نامناسب رویہ اپناتے نہیں دیکھا،وہ ہرطرف سے شریف آدمی تھے،کسی قیدی نے ایپسٹین کو موت کے گھاٹ اتارا ہوگا۔
گزلین میکسوی نےدعویٰ کیا کمسنوں کےساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ایپسٹین نے گاہکوں کی فہرست مرتب نہیں کی ہوئی تھی،گزلین میکسویل اپنےدوست جیفری ایپسٹین سے جنسی تعلق قائم کرنے کےلیےکم عمر لڑکیاں بھرتی کرنے کےجرم میں 20 برس کی سزا قیدکاٹ رہی ہے،تاہم خاتون نے عدالتی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہوئی ہے۔





















