آئی ایس پی آر کی سمر انٹرنشپ 2025 کامیابی سے مکمل ہوگئی،ملک بھر سے ہزاروں طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
چھ ہفتوں پرمشتمل اس انٹرنشپ میں 33 شہروں کےساڑھے 6 ہزار سے زائد طلبہ نےحصہ لیا،شرکا کا تعلق ملک کے ڈیڑھ سو سے زائد سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں سے تھا، تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلبہ کو نامور شخصیات سے خصوصی نشستوں کا موقع ملا۔
انٹرنز نےپی ایم اےکا کول،این سی ٹی سی پبی اورپاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ سمیت مختلف فوجی تنصیبات کا بھی دورہ کیا،دوروں کےدوران طلبہ نےپاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اوردفاعی صلاحیتوں کا قریب سے جائزہ لیا،سمرانٹرنشپ کےدوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست بھی رکھی گئی۔
طلبہ کا کہنا تھاکہ یہ پروگرام ان کے لیےسیکھنے اور آگے بڑھنےکا سنہری موقع ثابت ہوا،اختتامی تقریب میں طلبہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے اعزازی اسناد بھی دی گئیں۔





















