امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرجیو گور کو بھارت میں نیا امریکی سفیر اور جنوبی و وسطی ایشیائی امور کا خصوصی ایلچی نامزد کر دیا ۔
ٹرمپ نے یہ اعلان اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشیل پرکیا۔سرجیو گور اس وقت وائٹ ہاؤس کے پریذیڈنشل پرسنل آفس کے ڈائریکٹر ہیں اورسینیٹ سےتوثیق تک اسی عہدے پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا سرجیو میرے قریبی دوست ہیں جو کئی برسوں سے میرے ساتھ ہیں،انہوں نے صدارتی مہم میں بھی ساتھ دیا، کتاب کی اشاعت میں بھی کردار ادا کیا۔
خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے ابتدا میں بھارتی مصنوعات کی درآمد پر 25فیصدٹیرف عائد کیا تھا تاہم خبردار کیا تھا کہ 27اگست سے یہ ٹیرف 50فیصد کردیا جائے گاکیونکہ بھارتی حکومت روس سے تیل خرید کر اسے یوکرین جنگ میں مضبوط بنارہا ہے۔






















