صدر زیلنسکی نے کہا کہ اگر روس جنگ ختم نہ کرے تو اسے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا چاہیے، ترکیہ نے یوکرین کی سیکیورٹی گارنٹی کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی کی نیٹو چیف کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس جنگ کے خاتمے کیلئے تاخیری حربے استعمال کررہا ہے، یوکرین کے پاس اس وقت جتنے F-16 طیارے موجود ہیں وہ ناکافی ہیں۔
صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے یوکرین کی سیکیورٹی گارنٹی کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے،اگر روس جنگ ختم نہ کرے تو اسے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا چاہیے، روس ہر ممکن کوشش کر رہا ہے میری پیوٹن کی ملاقات نہ ہوسکے۔





















