بجلی صارفین کیلئے ایک اور اچھی خبر،ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے جولائی کےمہینے کیلئے درخواست دائرکردی،بجلی کی قیمت میں ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے،نیپرا اتھارٹی درخواست پر عوامی سماعت 28اگست کو کرے گی۔
نیپرا اتھارٹی کا کہنا ہےکہ منظوری کی صورت میں کمی کا اطلاق ستمبر کے بلوں پر ہوگا،اطلاق سرکاری ڈسکوز کےساتھ ساتھ کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا،ای سی سی فیول پرائس ایڈجسٹمٹ کے یکساں اطلاق کی منظوری دے چکی،یکساں فیول پرائس ایڈجسٹمٹ کا اطلاق جون سے ہوگا۔





















