لسبیلہ میں کوچ اور 2 گاڑیوں میں تصادم سے 9 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے۔
لسبیلہ میں اوتھل کےقریب فقیرہ اسٹاپ کےمقام پرمسافر کوچ اوردوپک اپ گاڑیوں میں تصادم کےنتیجے میں 9 افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے،جاں بحق افرادمیں ایک پولیس اہلکاربھی شامل،ایک پولیس اہلکار زخمی ہے،لاشوں اور زخمیوں کوسول اسپتال اوتھل اوربیلہ منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ کوچ کوئٹہ سےکراچی اوردونوں پک اپ گاڑیاں کراچی سےخضدارجارہی تھیں،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔






















