اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ میں نے تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔
جنوبی کمان کے تحت قائم غزہ ڈویژن کے دورے کے دوران ایک مختصر ویڈیو پیغام میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم فیصلہ کن فتح کے مرحلے میں ہیں۔ میں غزہ ڈویژن آیا ہوں تاکہ وہ منصوبے منظور کروں جو آئی ڈی ایف اور وزیر دفاع نے پیش کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ڈی ایف اور وزیر دفاع کا مقصد غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنا اور حماس کو شکست دینا ہے۔اسرائیل صرف اسی صورت میں جنگ ختم کرے گا جب حماس تمام یرغمالیوں کو ایک ساتھ رہا کرے اور اسرائیلی شرائط مان لے۔





















