لاہور میں نوویں جماعت کےنتائج سے دل برداشتہ طالبہ نے مبینہ خودکشی کرلی۔
لاہور کےعلاقےگلدشت ٹاؤن میں 9ویں جماعت کے امتحانات میں فیل ہونے پر 17 سال کی لڑکی نےخودکشی کرلی،پولیس کےمطابق طالبہ نے زہریلی گولی کھاکر خودکشی کی،والدین کا بیان ہے لڑکی ذہنی دباؤ کا شکار تھی،تفتیش کے بعد حتمی وجوہات سامنے آسکیں گی۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز لاہور بورڈ نے نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا،امتحانات میں لاہور ڈویژن کے 55 فیصد طلبا فیل ہوگئے،فیل ہونے والوں میں لڑکوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے،3 لاکھ 8 ہزار طلبا میں 1 لاکھ 69 ہزار امیدوار فیل ہوئے،سائنس گروپ کے 53 فیصد، آرٹس گروپ کے 63 فیصد طلبا فیل ہوئے۔






















